اگلے انتخابات میں ن لیگ کی طرف سے وزیرِ اعظم کا امید وار کون ہوگا؟ حیرت انگیزاعلان

اگلے انتخابات میں ن لیگ کی طرف سے وزیرِ اعظم کا امید وار کون ہوگا؟ حیرت انگیزاعلان




اسلام آبد (آن لائن اردو اخبار)اگلے انتخابات میں ن لیگ کی طرف سے وزیرِ اعظم کا امید وار کون ہوگا؟ حیرت انگیزاعلان۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ انڈیا کی عالمی سطح پر سازشوں کا سب کو پتہ ہے یہ بات کسی سے بھی چھپی ہوئی نہیں ہے۔ اگر ہم ان چھوٹے موٹے جھگڑوں میں پڑجائیں گے تو پاکستان جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا وہ مقصد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگلے وزیرِاعظم کیلئے ہماری زبان ہر بس ایک ہی نام آیا ہے جس نے ہمیں چار سالوں میں بے مثال ترقی دی اور ملک کو سی پیک دیا ہمارا مقصد پاکستان کو مظبوط بنانا ہے اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے ہرادارے اپنا کام پوری ایمانداری سے کرنا چاہئے۔ یہ تمام باتیں انہوں نے ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے کی ہیں۔

سردارایازصادق نے کہا کہ انڈیا اپنے لائن آف کنٹرول پر ہمارے بچوں کو بڑی بے رحمی سے شہید کر رہا ہے، اسکے علاوہ بلوچستان کے اندر اور پاکستان کے خلاف انڈیا جو سازشیں کر رہا ہے وہ کسی چھپی ہوئی نہیں ہے لیکن اگر ہم ان چھوٹے چھوٹے جھگڑوں میں پڑ جائیں گے تو پاکستان کے مقصد اور ملکی معیشت کو خطرہ پہنچ سکتا ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ پاکستان کا ہر ادارہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ کام کریں۔ سردار ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ مباحثے تو ہرجگہ ہوتے ہیں لیکن ہمیں ایسے مباحثے کرنے چاہئے جس سے پاکستان کو فائدہ پہنچے، سردار ایاز صادق نے مشرف اور ضیاء الحق کی حکومت کی مثال دی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی چار سالہ کارکردگی بھی آپ نے دیکھی ہے جسے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ سردرایاز صادق نے یہ کہا ہم اپنے خوابوں میں محل نہیں دیکھتے بلکہ ہم نے اپنی کارکردگی سے پکے محلوں کی بنیاد ڈال دی ہے۔ ہم لمبی لمبی چھوڑنے کے بجائے عمل درآمد کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہماری پارٹی کے کسی بھی فرد نے یہ بھی نہیں کہا کہ اگر میں وزیراعظم بن گیا تو ایسے کر دوں گا تو ویسے کر دوں گا ہم نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ ہم ملک و قوم کی خدمت پوری طرح سے کریں گے اور اس کا فیصلہ عوام کرے گی۔ انہوں نے اگلے الیکشن انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ اگلے وزیراعظم کیلئے ہماری زبانوں پر بس ایک ہی نام ہے اگر اللہ پاک کی رضا شامل ہوئی تو انشااللہ ن لیگ کو ہی فتح ملے گی۔ جس نے پاکستا ن کو اتنی ناقابلِ یقین ترقی دی اور سی پیک دی انشا اللہ اگلا وزیر اعظم بھی وہی ہو گا۔ مریم نواز کے حلقہ این اے 120کے دوروں کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بھی اپنے حلقے میں پھرتا رہتا ہوں کیونکہ لوگوں سے رابطہ رکھنا اور انکے مسائل حل کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔ ہم جو بھی کر رہے ہیں عوام کیلئے ہی کر رہے ہیں اور یہ بات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم عوام کی خدمت کرے گے اور فیصلہ عوام کرے گی۔ سرداز ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ کلثوم نواز کی طبعیت جیسے ہی ٹھیک ہو گی نواز شریف پاکستان واپس آجائے گے اور شریف خاندان متحد ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *