خواتین کے ساتھ سلوک کے حوالے سے پاکستان کس نمبر پر ہے؟

خواتین کے ساتھ سلوک کے حوالے سے پاکستان کس نمبر پر ہے؟




دبئی (آن لائن اردو نیوز) خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے حوالے سے شام کا نام صفحہ اول پر ہے اور خواتین کے ساتھ بد سلوکی اور خواتین کو ان کے حق سے محروم رکھنے میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔ ذرائع کے مطابق خواتین کے ساتھ رویوں کے حوالے سے یہ رپورٹ جارج ٹاؤن انسٹیٹیوٹ فار ویمن، پیس اینڈ سیکیورٹی اور اوسلو کے پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے باہمی اشتراک سے بنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مردوں کی پیدائشِ شرح ایک اعشاریہ زیرو نو ہے جو کہ قدرتی آبادیاتی شرح ایک اعشاریہ زیرو پانچ سےزیادہ ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کو خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور خواتین کو ان کے حق سے محروم ررکھنے میں ایک سو تریپن ممالک میں سے پاکستان کو ایک سو پچاسوین نمبر پر رکھا گیا ہے۔پاکستان میں پوری دنیا کے مقابلے میں عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اور مالی معاملات میں بھی عورتوں کو ان کا مکمل حصہ نہیں دیا جاتا اور خواتین کو بچپن میں زیادہ تر صرف پانچ سال تک سکول بھیجا جاتا ہے اور پاکستان میں صرف تینتیس فیصد عورتیں موبائل فون استعمال کرتی ہے اور پاکستان میں صرف چوبیس فیصد عورتیں کاروباری کام کرتی ہیں اور پارلیمنٹ نشستوں میں صرف بیس فیصد عورتیں ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دو ہزار دس سے پندرہ کے وقفے کے دوران پاکستان سے پانچ لاکھ لڑکیاں لا پتہ ہوئیں ہیں اور اس رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ اسلامی ملک پاکستان کے تہتر فیصد مرد اپنی عورتوں کا گھروں سے باہر کام کرنا بالکل پسند نہیں کرتے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *