قندیل بلوچ کےقتل کےاصل ذمہ دار کون لوگ ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

قندیل بلوچ کےقتل کےاصل ذمہ دار کون لوگ ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف




لاہور (آن لائن اردو اخبار) قندیل بلوچ کےقتل کےاصل ذمہ دار کون لوگ ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا کہ شوبز انڈسٹری میں تقریباً 80فیصد فنکار اچھے ،پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک لمبےعرصے سے فنکار لوگ حسد کی وجہ سے ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہیں۔ خاص طور پر ان خواتین کا جو شادی شدہ ہیں اور ان کے بچے بھی ہیں شوبز میں کام کرنا انتہائی مشکل ہے۔ بشریٰ انصاری نے یہ بھی کہا کہ اللہ پاک نے عورتوں میں زیادہ قوت رکھی ہے کہ وہ شوبز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی پرورش، دیکھ بھال اور گھر کے تمام دوسرے کام بھی بڑے اچھے طریقے سے کرتی ہیں۔ میرے سمیت ثمینہ احمد ، روبینہ اشرف، ٹینا سمو، صباء پرویز ایسی معروف اداکارائیں ہیں۔

جنہوں نے شوبز میں کام کرنے کے ساتھ اپنے بچوں کی بہترین پرورش بھی کی اور ساتھ شوبز سے بھی وابستہ رہی اور یہ سلسلہ آج بھی رواں دواں ہے۔ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگ کسی اداکارہ یا ماڈل کے بارے میں ایسی باتیں لکھنی شروع کردیتے ہیں۔ جس سے اسکا جینا مشکل ہو جاتا ہے اسکی بڑی مثال قندیل بلوچ ہے۔ قندیل بلوچ کے قتل کو خواہ مخواہ اتنا اوپر لایا گیا جس نے بھی قندیل بلوچ کو قتل کیا ہے اسے روزِ حشر اللہ تعالیٰ کو حساب دینا ہو گا اور میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے کئی پریشانیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایک مطمئن اور بڑی خوشحال زندگی گزاری ہے اور میری فیملی نے مجھے ہر طرح سے سپورٹ کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *