ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا بچہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟ حیرت انگیز انکشاف

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا بچہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟ حیرت انگیز انکشاف




 دبئی (آن لائن اردو نیوز) ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا بچہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟ ثانیہ مرزا جوکہ مشہور و معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بیوی ہے نے کہا ہے کہ میں اپنے بچے کو سپورٹس مین بنانے سے توبہ کرلی ہے۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ انکا بچہ بڑا ہو کر کھیل کے کس شعبے میں جائے گا اور پاکستان کیلئے کھیلے گا یا بھارت کیلئے کھیلے گا جس پر ثانیہ مرزا نے اپنے کان پکڑتے ہوئے کہا کہ اپنے بچے کو سپورٹس بنانے سے بالکل توبہ کرتی ہوں لیکن اس بارے میں ابھی میں نے سوچا نہیں ہے کہ میرا بیٹا بڑا ہو کر کیا بنے گا۔ ثانیہ مرزا نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ اس حوالے سے میں شعیب ملک سے بھی ابھی تک میری کوئی بات نہیں ہوئی کہ میرا بچہ اداکار بن جائے ،ٹیچر بن جائے یا ہو سکتا ہے کہ ڈاکٹر بن جائے لیکن ابھی اس حوالے سے میں کچھ نہیں جانتی۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا تعلق بھارت سے ہے اور مجھے بھارتی ہونے پر فخر ہے اسی طرح شعیب ملک کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے لیکن جب ہم اکٹھے ہوتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کا جیون ساتھی ہونے پر فخر ہوتا ہے۔ ثانیہ کے جواب کو شو میں موجود حاضرین نے خوب سراہا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *