نواز شریف آصف علی زرداری سے کیا منوانا چاہتے تھے؟؟

نواز شریف آصف علی زرداری سے کیا منوانا چاہتے تھے؟؟




اسلام آباد(آن لائن اردو نیوز) نواز شریف آصف علی زرداری سے کیا منوانا چاہتے تھے جسے ماننے سے آصف زرداری نے صاف انکار کر دیا؟؟؟؟ تفصیلات کے مطابق مشہور و معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ راحیل شریف کے دور میں نواز شریف نے راحیل شریف کے ڈر سے کبھی آصف علی زرداری سے ملاقات بھی نہیں کی اور اب پی پی پی کے رہنما آصف علی زرداری نواز شریف سے ملاقات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ آصف زرداری کی نواز شریف سے ناراضگی کی وجہ پرویز مشرف کے ٹرائل، ایان علی، ڈاکٹر عاصم جیسے معاملے ہیں۔ حامد میر نے مزید کہا کہ نواز شریف سے آصف علی زرداری نے پرویز مشرف کے ٹرائل کے سلسلے میں ملاقات کی، آصف زرداری سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پرویز مشرف کا ٹرائل چاہتے تھےجبکہ نواز شریف نے ان سے ملاقات کے بعد راحیل شریف سے ایک خفیہ این آر او کیا اور عدلیہ کا نام استعمال ہوا اور پرویز مشرف باہر چلے گئے۔ حامد میر نے مزید کہا ہے کہ کچھ دن پہلے بھی مجھ سے لوگوں نے یہ سوال پوچھا تھا کہ نواز شریف آصف علی زرداری سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے کتنے ممتنی ہیں۔ آصف علی زرداری نواز شریف سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہتے تو میں نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ آصف علی زرداری کو ڈر ہے کہ نواز شریف اپنی پارٹی کے ذریعے میرے ساتھ1999والا کام نہ کروا دیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *