ثانیہ مرزا کو اچانک یہ کیا ہوگیا۔فیصلہ ڈاکٹروں پر چھوڑ دیا گیا

ثانیہ مرزا کو اچانک یہ کیا ہوگیا۔فیصلہ ڈاکٹروں پر چھوڑ دیا گیا




نئی دہلی (آن لائن اردو نیوز) شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے کی انجری کی وجہ سے آسٹریلین اوپن میں شمولیت اختیار نہیں کر پائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر کولکتا میں کہا ہے کہ شاید مجھے گھٹنے کے درد کی وجہ سے سرجری کروانا پڑے اور اسی وجہ سے میں کئی مہینوں تک ٹینس کورٹ سے باہر رہوں گی لیکن میں وہراجر فیڈرر کی طرح کم بیک کروں گی۔ ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ مجھے چلنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آ رہی لیکن کھلیتے وقت اپنے گھٹنے میں بڑی شدید درد محسوس کرتی ہوں۔ ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ مجھے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ میں چند ماہ آرام کروں۔ لیکن دو ماہ گزر چکے ہیں میرا درد کم نہیں ہو رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈاکٹر ہی فیصلہ کرے گے کہ میری سرجری ہوگی یا مجھے انجکشنز لگوانے پڑے گے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ پندرہ سال کے بعد چند ماہ کیلئے ٹینس کورٹ سے باہر رہنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔




1 comment on “ثانیہ مرزا کو اچانک یہ کیا ہوگیا۔فیصلہ ڈاکٹروں پر چھوڑ دیا گیا

  1. Pingback: پاکستانی ہونے پر فخر ہے، دہری شہریت نہیں، مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *