عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی




عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

دبئی (شوبزڈیسک)’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘، ’’لوڈ ویڈنگ‘‘اور’’پرواز ہے جنون‘‘ عید پر عوام کا جنون بڑھائیں گی۔بڑی عید پر پاکستانی سنیما گھروں میں تین فلموں کا تڑکا لگے گا۔ عید پر چار دوستوں کی شرارتوں سے بھرپور فلم’’ جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ ریلیز ہو گی جس میں فہد مصطفی، ہمایوں سعید ، احمد علی بٹ اور واسع چودھری شامل ہیں۔ یہ فلم شائقین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دے گی۔رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں فہد مصطفی اور مہوش حیات مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پاک فضائیہ  کے تعاون سے بنی فلم ’’پرواز ہے جنون ‘‘بھی عوام کا جنون بڑھائے گی۔ فلم میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اورکبریٰ خان اداکاری کی جوہر دکھائیں گی۔فلم’’پرواز ہے جنون‘‘ میں جذبہ حب الوطنی، خوبصورت نظارے اور جنگی طیاروں کی گھن گرج دیکھنے کو ملے گی۔

دبئی میں ان تینوں فلموں کی تشہیری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں تینوں فلموں کی سٹار کاسٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اس حوالے سے ہمارے نمائدگان نے ان سے خصوصی ملاقات کی اور تمام منعقدہ پریس کانفرنسز کو مکمل کور بھی کیا

درج ذیل میں اس تمام فلموں کی پریس کانفرنس کی وڈیو شیئر کی جا رہی ہے تاکہ ہمارے قارئین کو اس بارے میں تفصیلات ایک ساتھ مل سکیں

جوانی پھر نہیں آنی ٹو کی پریس کانفرنس کی وڈیو

دبئی میں ہونے والی ’’لوڈ ویڈینگ ‘‘ کی پریس کانفرنس کی مکمل وڈیو

پرواز ہے جنون کی سٹار کاسٹ سے ہونے والی گفتگو کی وڈیو

1 comment on “عید الاضحی پر 3 پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

  1. Pingback: بھنگڑا یقیناًمشکل ہے : مہوش حیات ، ایک سندھی کی پنجابی فلموں میں اداکاری پسند کی گئی : فہد مصطفی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *