فلم سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ (آج) سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ (آج) سنیما گھروں کی زینت بنے گی




دبئی (آن لائن اردو اخبار) فلم سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ (آج) سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلسٹار عامر خان کی نئی فلم’’ سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ (آج)نمائش کیلئے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔عامر خان اس فلم میں ایک راک اسٹار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اور انکے ساتھ فلم دنگل سے اپنی کامیابیوں کا سفر شروع کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔ عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں عامر خان اور زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے، راج ارجن، ترتھ شرما، کبیر شیخ اور فرخ جعفر بھی شامل ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *