میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر جاں بحق

میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر جاں بحق




دبئی (آن لائن اردواخبار) میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر جاں بحق۔ ہسپتال پہنچے سے پہلے ہی امپائر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں امپائرنگ کرنے والا 17 سالہ لڑکا سینے پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ امپائر کے سینے پر گیند لگ گئی جس وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ مقامی پولیس کے چیف انعام الحق نے بتایا کہ کچھ لڑکے میدان میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔ میچ میں رفیق الاسلام امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، اچانک گیند ان کے سینے پر لگنے کی وجہ سے وہ وہی گر گیا اوراپنی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ گیند لگنے کے فورا بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ فوت ہو چکا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *