وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دبنگ بیان، امریکہ کو خبردار کر دیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دبنگ بیان، امریکہ کو خبردار کر دیا




اسلام آباد (آن لائن اردو اخبار) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دبنگ بیان، امریکہ کو خبردار کر دیا۔ تفصیلات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ وقت گزر گیا ہے جب پاکستان اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا کی ضرورت ہوتی تھی۔ وزیراعظم نے کہا ہمار ے خلاف کوئی بھی پابندی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کمزورکرتی ہے ۔ دنیا کو دہشتگردی کے خلاف پاکستانی قربانیوں کااعتراف کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہارعرب نیوز کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکیستان پر لگائی جانے والی ہر قسم کی پابندی نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرے گی بلکہ اسکے ساتھ ساتھ خطے میں بھی عدم استحکام پیدا ہوگا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہر حال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے چاہے کتنی ہی مہنگی پڑے۔ اگر ایک ذریعہ ختم ہو جائے تو دوسرے ذرائع کی جانب بڑھنے کے سوا چارہ نہیں ہوتا۔ آخر میں وزیر اعظم نے پھر کہا کہ دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کااعتراف کرے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *