سعودی عرب میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور خاطر مدارت کے قابل تحسین واقعات نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی،ہر طرف سے تعریفیں




سعودی عرب میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور خاطر مدارت کے قابل تحسین واقعات نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی،ہر طرف سے تعریفیں
ریاض (سی پی پی)سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کے ساتھ مقامی شہریوں کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور خاطر مدارت کے قابل تحسین واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔سعودی پولیس اہلکار کی جانب سے ایک عمر رسیدہ حاجن کو اپنے جوتے دینے کی ویڈیو کے بعد دو مزید ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں سعودی نوجوانوں کو عازمین حج میں جوتے تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ مقبول ہونے والی ویڈیوز میں نوجوان عازمین حج میں جوتوں کی تقسیم کو صدقہ فی سبیل اللہ اور اللہ  کے مہمانوں کی خدمت قرار دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز کو عوامی حلقوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا اور سعودی عوام کی جانب سے عازمین حج کی مدد کے جذبے کی عکاسی قرار دیا ہے۔

 

1 comment on “سعودی عرب میں اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور خاطر مدارت کے قابل تحسین واقعات نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی،ہر طرف سے تعریفیں

  1. Pingback: خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *