پاکستانی بلاک بسٹر فلم’’پنجاب نہیں جاؤنگی‘‘ نے تمام پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے

پاکستانی بلاک بسٹر فلم’’پنجاب نہیں جاؤنگی‘‘ نے تمام پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ عروا حسین




لاہور(آن لائن اردو اخبار) پاکستانی بلاک بسٹر فلم’’پنجاب نہیں جاؤنگی‘‘ نے تمام پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ عروا حسین جو کہ ماڈل ہونے ساتھ ساتھ اداکارہ بھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میری دو پاکستانی فلموں کی ایک ساتھ نمائش نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ان دو فلموں کے ریلیز ہونے کی وجہ سے فلمسازوں کے حوصلے بھی بلند ہو گئے ہیں۔ عروا حسین نے یہ بھی کہا ہے کہ اب لالی ووڈ فلم انڈسٹری نے روایتی فلمیں بنانی چھوڑ دی اور اب پاکستانی فلمیں انٹرنیشنل سطح پر بنائی جا رہی ہیں انہوں نے یہ بھی کہا لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی فلم میں پنجاب نہیں جاؤنگی نے ۴۵ کروڑ کا بزنس کرکے بھارتی فلمسازوں کو ایک جھٹکا دیا ہے۔

اس فلم نے انڈین فلموں کی مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ عروا حسین نے یہ بھی کہا کہ میری فلم نامعلوم افراد 2 بھی انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ثابت ہوئی۔ یہ فلم شائقین کو بہت پسند آئی اور یہ فلم بھی اب تک ۳۰ کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔ میری نئی آنے والی آنیوالی فلم رنگریزا بھی شائقین کو ضرور متاثر کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے منتخب فلمیں کر رہی ہوں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *