پاکستان کو 71 واں یوم آزادی شارجہ سوشل سنٹر کی طرف سے انتہائی جوش و جذبہ سے منایا




پاکستان کو 71 واں یوم آزادی شارجہ سوشل سنٹر کی طرف سے انتہائی جوش و جذبہ سے منایا

 شارجہ ( اسٹاف رپورٹر ) زندہ قوموں کا وقار ان کے اندر بسے جذبہ حب الوطنی سے لگایا جا سکتا ہے ۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے بھی دیار غیر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے اس جذبہ اور وطن کی اک لازوال محبت جس کا اظہار آزادی اور خودمختاری کی وہ نعمت ہے جسے اللہ رب العزت نے ہم پاکستانیوں کو چودہ اگست ۱۹۴۷کو ایک الگ مملکت سے نوازا ۔ پاکستان کو ۷۱ یوم آزادی شارجہ سوشل سنٹر کی طرف سے انتہائی جوش و جذبہ سے منایا ہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمرشل کونسلر پاکستان قونصلیٹ دوبئی ڈاکٹر ناصر خان تھے ۔ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے جشن آزادی کے اس پروگرام میں حصہ لیا اور خود کو پاکستانی پرچم کے لباس سے جبکہ کچھ نے جھنڈیوں اور پاکستانی پرچم لہرا کر اپنی عقیدت اور جذبہ حب الوطنی کا اظہار کہا کہ اے پرچم ہم تیرے سائے تلے ایک ہیں ایک ہیں ۔ ہم زندہ قوم ہیں جسکا منشور اقبال کا خواب اور

قائد کی تعبیر ایمان، اتحاد اور تنظیم پہ مشتمل ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوھدری خالد نے کہا کہ بیرون ملک مقیم تارکیںُ وطن کے دل ہمیشہ اپنے ملک اور اپنے عزیز و اقارب کے لئے دھڑکتے ہیں اور ہم تارکین وطن آزادی کی نعمت کو دیار غیر میں اس وقت شدت سے محسوس کرتے ہیں جب ہمارے شناخت ہمارا وطن اور ہمارا سبز ہلالی پرچم اور چاند ستارہ ہماری عظمت کا نشان اور ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ اقیلیتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ہم اپنے پورے قد کاٹھ کے ساتھ اقوام عالم میں عزت اور فخر سے چلتے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ اور قونصل خانہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد۔۔۔۔۔۔ اس خبر کی تفصیل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

مہمان خصوصی کمرشل کونسل دوبئی قونصلیٹ ڈاکٹر ناصر خان نے کہا کہُ آج کے دن ہم اس عہد کی تہجدید کرتے ہیں کہ ہمُ پاکستانُ کی ترقی اور اس کی سر بلندی کے لئے سر دھر کی بازی لگائیں گے اور اپنے خون کے آخری قطرہ تک اس ملک کی حفاظت کریں گے۔ تقریب میں سابق صدر شارجہ سوشل سنٹر کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی ممبران نے شرکت کی #

1 comment on “پاکستان کو 71 واں یوم آزادی شارجہ سوشل سنٹر کی طرف سے انتہائی جوش و جذبہ سے منایا

  1. Pingback: ملک میں حقیقی تبدیلی اب آئے گی،وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب،حکمرانی کے طورطریقے مکمل طورپربدلنے کا اعلان کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *