متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ اور قونصل خانہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد




Pakistan Independence Day Celebrations in UAE: Flag Hoisting Ceremonies in Abu Dhabi and Dubai

The Independence Day of Pakistan was celebrated in UAE here today with national zeal and fervour. Most important events were Flag Hoisting Ceremonies at the premises of the Embassy of Pakistan, Abu Dhabi and Consulate General of Pakistan, Dubai. A large number of UAE- based Pakistanis including women and children attended the ceremonies.

دبئی:(سلیمان جاذب سے )متحدہ عرب امارات میں یوم آزادی قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ اس
سلسلے میں پاکستانی سفارت خانہ ابوظہبی اور پاکستانی قونصل خانہ دبئی میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی
گئیں ۔جن میں تارکین وطن پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر معظم احمد خان نے پاکستانی
سفارت خانہ ابوظہبی میں قومی پرچم لہرایا اور اس مو قع پر یوم آزادی کے حوالے سے صدر پاکستان ممنون
حسین اور وزیر اعظم پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کے پیغامات پڑھ کر سنائےگئے ۔ اپنے خطاب میں سفیر
پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کو مبارک باد دی اور اپنے آباو اجداد کی ان عظیم قربانیوں کا تفصیل
سے ذکر کیا جو انھوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے کے لئے دیں۔ انھوں نے ان مثالی راہنما اصولوں کی بھی
بات کی جن پر عمل پیرا ہو کر پاکستانی قوم نے ترقی اور خوش حالی کا ایک طویل سفر طے کیا ۔انھوں نے مزید
کہا کہ آج کے دن یوم آزادی اس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے جو ملک میں سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام کا
باعث بنے گی۔ انھوں نے کہا کہ تما م وسائل بروئے کار لاکر اقوام عالم میں پاکستان کو ترقی دے کر مزید مضبوط
ملک کے طور پر کھڑا کرنا ہوگا۔ انھوں نے پاکستان اور متحدہ عر ب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو
مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی
برادری کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے خصوصی طور پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا پاکستانی قیادت اور
پاکستانی قو م کے ساتھ خصوصی وابستگی کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت باہمی تعلقات مزید
مضبوط کرنے کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر پاکستانی سکولوں کے بچوں اور اقلیتی برادری کے اراکین نے جو ش
و جذبے کےساتھ قومی نغمے بھی پیش کیے ۔
پرچم کشائی کے حوالے سے دوسری تقریب پاکستان قونصل خانہ دبئی میں منعقد ہوئی جس میں
قونصل جنرل پاکستان بریگیڈ ئیر ریٹائرڈسید جاوید حسن نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم
پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائےگئے ۔قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی بصری
قیادت میں آزادی کے حصول کےحوالے سے کی جانے والی عظیم کوششوں کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا۔ انھوں نے
بانی قوم اور ان کے ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جن کی کوششوں اور قربانیوں کی بدولت برصغیر کے
مسلمانوں کا ایک آزاد مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ انھوں نے کہا کے پاکستان نے بے شمار مشکلات کے
باوجود ایک طویل سفر طے کیا ہےاوراور بین القوامی امن قائم رکھنے میں اپنے حصے کا کام کیا ہے۔پاکستان اقوام
عالم کا ایک قابل فخر رکن ہے۔ قونصل جنرل نے ملکی معشیت کو مضبوط کرنے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ
تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے پاکستان تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں
مقیم پاکستانیوں سے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی ترقی کے لیے زیا دہ محنت کے ساتھ کام کریں اور یہاں کے
قوانین کی پاسداری کریں۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قائم مثالی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے
قونصل جنرل نے کہا کہ دونو ں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین مہلت سے فائدہ اٹھائیں، محکمہ اقامہ

پاکستانی
قوم کیلئے غیر متنزل حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ
پاکستان میں آنے والی نئی حکومت کی قیادت اور متحدہ عرب امارات کی قیادت میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
یومِ آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والی دونو ں تقریبات کے اختتام پر کیک کاٹے گئے اور ملک کی ترقی،فروغ
اور یکجہتی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔
پاکستانی سفارت خانہ، پاکستان ایسو سی ایشن دبئی کے تعاون سے شام کو اس کے ایڈ یٹوریم میں
ایک خصوسی استقبالیہ کا اہتما م بھی کریگا جس میں مختلف ممالک اور پاکستانی برادری کی ممتاز شخصیات
شرکت کریں گی جبکہ متحدہ عر ب امارات کے وزیر برائے برداشت شیخ نیہان بن مبارک النیہان مہمان خصوصی
ہونگے اس موقع پر اہم خدمات سر انجام دینے والے دونوں ممالک کے شہریوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیئے
جائینگے

2 comments on “متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ اور قونصل خانہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد

  1. Pingback: جہانگیر ترین نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟ جہانگیر ترین نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ؟

  2. Pingback: پاکستان کو 71 واں یوم آزادی شارجہ سوشل سنٹر کی طرف سے انتہائی جوش و جذبہ سے منایا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *