دبئی میں پاکستانی آرمی چیف کی ایسے حکمران سے ملاقات جو نوازشریف سے ملنا بھی پسند نہیں کرتا

دبئی میں پاکستانی آرمی چیف کی ایسے حکمران سے ملاقات جو نوازشریف سے ملنا بھی پسند نہیں کرتا




دبئی(آن لائن اردو اخبار) دبئی میں پاکستانی آرمی چیف کی ایسے حکمران سے ملاقات جو نوازشریف سے ملنا بھی پسند نہیں کرتا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے چیف قمر جاوید باجوہ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم سے ملاقات کر نے کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ یہ ملاقات پاکستان اورمتحدہ عرب مارات کے تعلقات استوار کرنے، دفاعی تعاون کو بڑھانے اور دونوں ملکوں کی سلامتی پر مباحثے کیلئے کی گئی تھیں۔ اس ملاقات میں قمر جاوید باجوہ نےشیخ راشد المختوم کا پاکستان کے ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات میں موجود تمام شعبوں کی ترقی کی تعریف کی۔

جس کے جواب میں شیخ محمد بن راشد المختوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اس ملاقات میں دبئی کے کراﺅن پرنس ہمدان بن محمد المختوم، دبئی کے نائب حکمران مختوم بن محمد المختوم اور یو اے ای کے وزیر خارجہ انور محمد قرقاش بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ پچھلے دنوں پاناما کیس کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی کے حکمران سے ملاقات کر نا چاہتے تھے لیکن دبئی کے حکمران نے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس ملاقات کے بعد سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ قمر جاوید باجوہ کی دبئی کے حکمران سے ملاقات کی وجہ سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات استوار ہوں گے بلکہ دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *