اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس کیوں نہیں لایا جا رہا، حامد میر کے تہلکہ خیز انکشافات

اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے واپس کیوں نہیں لایا جا رہا، حامد میر کے تہلکہ خیز انکشافات




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ معروف صحافی حامد میر نے اپنے ایک پروگرام میں دعوٰی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں اسلامی ریاست پاکستان کی سیاست میں کچھ ڈویلپمنٹس منظرِعام پرآنے والی ہیں۔ اس میں عدلیہ کیا کردار ادا کرے گی پوری قوم کی نظریں عدلیہ پر ٹکی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے سے پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا مطالبہ سامنے آسکتا ہے۔ حامد میر نے مزید کہا کہ آپ بے شک اسحاق ڈار کوریڈ وارنٹ کے ذریعے واپس لے آئیں مگرآپ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے اس موقف کا کیا کریں گے آپ انہیں پھر ایسا کرنے سے نہیں روک سکتے اور اسحاق ڈار کی انٹرپول کے ذریعے واپسی کی صورت میں ن لیگ کا ووٹر تو چلو حمایت کرے گا ہی مگر جو لوگ ن لیگ کے سپورٹر نہیں وہ بھی یہ بات پوچھیں گےکہ ایک شخص جس پر قتل کے، آئین سے غداری کے مقدمات تھے۔ وہ شخص پرویز مشرف ہے۔ پھر ہو گا یہ کہ عمران خان اور پیپلز پارٹی جلسے کرتے رہ جائیں گے اور نواز شریف کا موقف مقبول ہو جائے گا پھر چاہے 2018میں کوئی بھی حکومت بنائے وہ حکومت نہیں چل سکے گی۔ حامد میر نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ پرویز مشرف نواز شریف کی سب سے بڑی طاقت کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *