آن لائن اردو نیوز: بے گناہ افراد کےقتل کا ذمہ دار کون؟ تہلکہ خیز خبر

بے گناہ افراد کےقتل کا ذمہ دار کون؟ تہلکہ خیز خبر




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ شائع کرنے کے حکم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی اپیل مسترد کر دی ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے تمام متاثرین کوسانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس قاضی محمد امین احمد کی موجودگی میں صوبائی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرکے چوبیس نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے آج پنجاب حکومت کی اپیل مسترد کر دی ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ ایک مہینے میں عام کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جناب صوبائی حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سترہ جون دو ہزار چودہ کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا اور اس موقع پر پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور نوے کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *