آْن لائن اردو نیوز: پاکستان چائے درآمد کرنے میں کون سے نمبر پر ہے

پاکستان چائے درآمد کرنے میں کون سے نمبر پر ہے




اسلام آباد (آْن لائن اردو نیوز) پاکستان کا شمار چائے درآمد کرنے والےبڑے ممالک میں ہوتا ہے اور پاکستان چائے درآمد کرنے والا دنیاکا تیسرا بڑا ملک ہے اور پاکستان میں پچاس ارب روپے سالانہ چائے کی درآمد پر خرچ کئے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبہ پر چائے کاشت کی جا سکتی ہے جبکہ اس میں چونسٹھ ہزار ایکڑ رقبہ کو نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نےانتہائی موزوں قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں بائیس ارب روپے کی ترانوے ہزار پانچ سو میٹرک ٹن کالی چائے درآمد کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی دس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی ساڑھے چارسو میٹرک ٹن سبز چائے درآمد کی گئی ہے۔ اگر چائے کی قومی پیداوار میں اضافہ کیا جائے تو درآمدات میں کافی کمی لائی جا سکتی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *