پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ان3 ممالک میں سب سے تیز انٹرنیٹ سپیڈ کس ملک میں ہے

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش ان 3 ممالک میں سب سے تیز انٹرنیٹ سپیڈ کس ملک میں ہے




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش، ان تینوں ممالک میں سب سے تیز انٹرنیٹ سپیڈ کس ملک میں ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کا تجزیہ کرنے والی عالمی کمپنی اوکلا ہرمہینے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کا ڈیٹا جمع کرتی ہے۔ اس کمپنی کی طرف سے نومبر میں کی گئی تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ کی سپیڈ کے حوالے سے پاکستان اناسویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد مجموعی طور پر تیرہ اعشاریہ زیروآٹھ ایم بی پی ایس کی سپیڈ استعمال کر رہے ہیں۔ بھارت انٹرنیٹ کی سپیڈ کے حوالے سے ایک سو نوا نمبر ہے۔ یہاں پر موبائل انٹرنیٹ کے صارف آٹھ اعشاریہ اسی سیم بی پی ایس کی سپیڈ استعمال کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کا انٹرنیٹ کی سپیڈ کے حوالےسے ایک سو بیسواں نمبر ہے۔ اس کمپنی کی رپورٹس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ کی سپیڈ کےحوالےسے ناورے پہلے نمبر پر ہےجہاں صارفین باسٹھ اعشارہ چھیاسٹھ ایم بی پی ایس سپیڈ استعمال کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *