جہانگیر ترین نااہل ہونے کے بعد اس وقت کہاں ہیں؟ اور کیا کررہے ہیں؟

جہانگیر ترین نااہل ہونے کے بعد اس وقت کہاں ہیں؟ اور کیا کررہے ہیں؟




لندن (آن لائن اردو نیوز) پی ٹی آئی کے گذشتہ سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نااہل ہونے کے بعد دس دن کی چھٹیوں پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے لندن پہنچ کرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے تکنیکی بنیادوں پر نااہل کیا ہے لیکن عمران خان کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں لندن میں دس دن کی چھٹیوں پر آیا ہوں۔ چھٹیوں کے بعد پاکستان واپس پہنچ کر میری نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں سوچوں گا اور میں عمران خان کے ساتھ نااہل ہونے کے بعد بھی کام کرتا رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن کسی کے نااہل ہونے سے پارٹیوں کو کسی قسم کا فرق نہیں پڑتا۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں پاکستان واپس جا کرجنرل سیکریٹری کی خالی سیٹ کے بارے میں عمران خان سےمشاورت کرو گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *