سوتے وقت اس چیز کو اپنے سے دور رکھیں، ماہرین نے خطرناک انتباہ جاری کر دیا

سوتے وقت اس چیز کو اپنے سے دور رکھیں، ماہرین نے خطرناک انتباہ جاری کر دیا




نیویارک (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلومم ہوا ہے کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ چیز انسانی صحت کیلئے کافی خطرناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے محکمہ صحت کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے موبائل صارفین کو اپنے موبائل کو دور رکھ کر سونا چاہئے کیونکہ موبائل فون سے نکلنے والی شعاعیں انسان کی صحت کیلئے کافی خطرناک ہے۔ تحقیق کے مطابق موبائلز فونزمعلومات کے تبادلے کیلئے کم فریکوینسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں۔ خصوصا وہ شعاعیں جو اسٹریمنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کرتے وقت خارج ہوتی ہیں انسانی صحت کیلئے کافی نقصان دہ ہیں۔ جسکی وجہ سے انسان کینسر، کئی ذہنی امراض اور بانچھ پن جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تحقیق سے ابھی تک یہ تو ثابت نہیں ہوا کہ موبائل سے نکلنے والی شعاعیں کس حد تک انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے لیکن یہ انکشاف ہوا ہے کہ موبائل کی ان شعاعوں سے انسان کینسر، کئی ذہنی بیماریوں اور بانچھ پن جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوتے وقت موبائل استعمال نہ کریں اور موبائل فون کو دور رکھیں۔ اور اس کے ساتھ ہی جب آپ کھانا بھی کھا رہے ہو تو موبائل فون استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ کیونکہ اس سے دماغی صحت کافی حد تک متاثر ہوتی ہے اور ذہنی کمزوری کا بھی خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *