زندگی کا وہ کونسا کام ہے جس کا بڑھاپے میں لوگوں کو سب سے زیادہ پچھتاوا ہوتا ہے

زندگی کا وہ کونسا کام ہے جس کا بڑھاپے میں لوگوں کو سب سے زیادہ پچھتاوا ہوتا ہے




دبئی (آن لائن اردو اخبار) یہ انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ انسان جو کچھ مرضی کر لے لیکن انسان کی بہت سی خواہشات ایسی ہوتی ہیں جن کی تکمیل وہ اپنی زندگی میں نہیں کر سکتا اور بڑھاپے پچھتاوے بن جاتی ہیں اور مرے دم تک انسان کے ساتھ رہتی ہیں۔ بڑھاپے میں انسان کے کہنے کے لئے بس ”کاش! کا لفظ رہ جاتا ہے۔ انسان کی اسی فطرت پر گزشتہ دنوں برطانیہ کے محققین نے ایک سروے کیا جس میں انہوں نے یہ پتا چلانے کی کوشش کی کہ انسان کو بڑھاپے میں سب سے زیادہ پچھتاوا کس بات پر ہوتا ہے۔ محققین نے سروے میں میں ایسی 50چیزوں کی فہرست تیار کی جن پرانسان بڑھاپے میں سب سے زیادہ پچھتاتا ہے۔

محققین نے مزید اپنے سروے کے دوران سب سے زیادہ اس بات پر پچھتاوے کا اظہار کیا گیا ہے کہ ”ہم زندگی میں زیادہ رقم کی بچت کرنے میں ناکام رہے۔ انکا یہ کہنا ہے کہ اگر ہمیں دوبارہ زندگی ملی تو ہم زائدہ سے زائد رقم کمائیں گے۔ 31فیصد لوگوں کا کہنا تھا اہوں نے اپنی فٹنس کا خیال نہیں کیا اگرانہیں دوبارہ زندگی ملی تو وہ اپنی فٹنس کا خیال رکھیں گے۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا اگر انہیں دوبارہ زندگی ملی تو وہ پہلے سے زیادہ بااعتماد رہیں گے اور کچھ وقت نکال کر وہ سفر بھی کیا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *