آن لائن اردو نیوز: نوازشریف اب کیا کرنےوالے ہیں، اعلان کر دیا گیا

نوازشریف اب کیا کرنےوالے ہیں، اعلان کر دیا گیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) اسلامی ریاست پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ باتیں تو بہت زیادہ ہیں، بس ایک دو دن ٹھہر جائیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچے جہاں سماعت شروع ہونے سے میاں نوازشریف نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔جب صحافیوں نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بارے میں پوچھا تو مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی موجودگی میں میرا بات کرنا نہیں بنتا اور اسکے بعد صحافیوں نے نوازشریف سے پوچھا کہ آپ عدالتی فیصلے پر کیا کہیں گے۔ جس پر نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پرکوئی ردعمل دینے سے اجتناب کیا۔ نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بات کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے بس آپ لوگ ایک دو دن انتظار کریں۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ جج نے مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا ہے اس لئے میں فی الحال بات نہیں کر سکتا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *