آپ کے پاسپورٹ کا رنگ کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟

آپ کے پاسپورٹ کا رنگ کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟




لاہور (آن لائن اردو نیوز) آپ کے پاسپورٹ کا رنگ کس چیز کو ظاہر کرتا ہے؟ کیا آپ کا پاسپورٹ بنا ہے؟اگر بنا ہوا ہے تو کیا آپ نے کبھی اپنے پاسپورٹ کے رنگ پر غور کیا کہ اس رنگ کا مقصد ہے یا یہ کس چیز کو ظاہر کرتا ہے۔ عام طور پاسپورٹ کے لئے استعمال ہونے والے چار رنگ ہے۔ لیکن کچھ ممالک ان رنگوں کے علاوہ دوسرے رنگوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ کسی بھی ملک پر پاسپورٹ کے رنگ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ پاسپورٹ کسی بھی رنگ کا بنایا جا سکتا ہے لیکن اکثر ممالک پاسپورٹ بنانے کیلئے ایسا رنگ منتخب کرتے ہیں جس رنگ سے اس ملک کی ثقافت ظاہر ہو۔

 

بیشتراسلامی ملک سبزرنگ کا استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ ایکوا کے بیشتر ممالک سبز رنگ کے مختلف شیڈز کا استعمال کرتے ہیں۔ یورپ ممالک میں پاسپورٹ بنانے کیلئے برگنڈی رنگ کا استعمال کرتے ہیں۔ امریکا ۲۰ویں صدی میں پاسپورٹ بنانے کیلئے ہر دفعہ مختلف رنگ کا استعمال کرتا تھا لیکن اب امریکا نے اپنے جھنڈے کی نسبت سے پاسپورٹ کا رنگ نیلا رکھ لیا ہے۔ یونائیٹڈ نیشن کے ممبران کو جو پاسپورٹ فراہم کیا جاتا ہے اس کا پیسیفک بلیو ہوتا ہے جس کا رنگ ان کے پیس فورس کے ہیلمٹ جیسا ہوتا ہے۔ لیکن تمام ملک میں ایک بات مشترک ہے کہ وہ گہرے رنگوں کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ بل وارڈرن کے ایک نمائندہ ے بتائی ہے کہ جو پاسپورٹ پرنٹنگ فرم سے تعلق رکھتے ہیں کہ گہرے رنگوں پر دھول اور مٹی زیادہ اثر نہیں کرتی اور یہ اپنے رنگ کے ساتھ ایک اچھا کنٹراسٹ بھی مہا کرتے ہیں۔ پاسپورٹ بھی آفیشل دکھائی دیتا ہےاور اگر سویڈش کے رہنے والے ہیں تو پاسپورٹ گم ہونے کی صورت کو گلابی رنگ کا پاسپورٹ دیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *