Khayaal jiska tha mujhey

انسان کی وہ کونسی پسندیدہ غذائیں ہیں؟؟ جن کا ایک ساتھ کھانا صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ حیران کن رپورٹ




لاہور (آن لائن اخبار) یہ بات تو تقریباً ہر شخص کے علم میں ہو گی کہ پھلوں اور سوڈے کا ایک ساتھ استعمال ہماری صحت کے لئے کتنا نقصان دہ ہے۔ لیکن آج جن چیزوں ہم ذکر کریں گے انکے بارے میں آپ گارنٹڈ نہیں جانتے ہوں گے کہ انکو ایک ساتھ کھانا آپ کی صحت اور جان کیلئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ امریکی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق کون کون سی چیزوں کو ایک ساتھ کھانے سے آپکی صحت تباہ و برباد ہو سکتی ہے۔ عوام الناس میں دودھ اور کیلے کا ایک ساتھ استعمال صحت مند لائف اسٹائل کے لئے کافی مشہور ہے۔

کیونکہ اس کا ذائقہ کافی اچھا ہوتا ہے اور آسانی سے تیار بھی ہوجاتا ہے۔ حالانکہ کچھ غذائی ماہرین یہ بات بیان کرتے ہیں کہ پھلوں کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ خاص طور پر میٹھے پھل تو صحت کیلئے بہت مضر ہیں۔ ایسی غذائیں جسم میں زیادہ دیر تک رہتی ہیں اور ہاضمہ کے نظام کو سست کرتی ہیں۔ اسی لئے دودھ کو علیحدہ پینا زیادہ فائدہ مند ہے۔ کافی اور سینڈوچ جب آپ کے پاس وقت کم ہوتا ہے تو زیادہ تر لوگ کافی اور سینڈوچ کو کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ سینڈوچ مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتا ہے اور کافی گھر میں بنا سکتےہیں۔ حالانکہ ڈبل روٹی میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کیلئے بھی ایک اچھی چیز ہے۔ اسی لئے سینڈوچ اور کافی کو استعمال کرنے کے بجائے ڈبل روٹی کوکھانا زیادہ مفید ہے۔

Khayaal jiska tha mujhey

ٹماٹر اور کھیرے کو سلاد کے طور پر استعمال کرنا ایک عام سی بات ہے جبکہ ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات منظرِ عام پرآئی ہے کہ ان دونوں کے ایک ساتھ استعمال جسم کے بائیو کیمیکل نظام کو بہت بری طرح سے نقصان پہنچاتا ہے۔ ان دونوں سبزیوں میں موجود وٹامنز ٹھیک طرح سے ہضم بھی نہیں ہوتے اوراس سے جسم کے مختلف حصوں میں سوجن بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ آلو اور گوشت، فر ینچ فرائز اور تکہ کھانا تو سب کو پسند ہے لیکن کیاآپ یہ بات جانتے ہیں کہ اگر گوشت اور فرائزکو ایک ساتھ کھایا جائے تو یہ ہمارے جسم پر بہت برا اثر ڈال سکتی ہے۔ ذائقہ دارغذا آپکے پیٹ کے لئے بہت بھاری ہوتی ہے اور آسانی سے ہضم بھی نہیں ہوتی اس کی وجہ سے تیزابیت، گیس اور مختلف قسم کی بیماریاں لگنے کا خطرہ رہتا ہے۔ پاستا اور بھُنا ہوا گوشت جس طرح آلو اور گوشت کا مکسچر صحت کے لئے خراب ہے اسی طرح پاستا اور بھنا گوشت بھی صحت کوبری طرح نقصان پہنچاتا ہے۔ ان دونوں غذاؤں کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے جسم میں مختلف طرح کے کیمیکلز پیدا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے جسم میں تیزابیت اور گیس پیدا ہوتا ہے۔ ڈیری اور اننّاس ان دونوں چیزوں کو اکٹھا استعمال کرنے سے نظامِ انہظام سست ہوجاتا ہے اور جب نظامِ پیٹ سستی کا شکار ہوتا ہے تو پورا جسم ہی سست پڑ جاتا ہے خاص طور پر صبح کے وقت ایسا ہوتا ہے۔ اس لئے ان اشیا کے اکٹھے استعمال سے اجتناب کریں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *