ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی ناکام ہونے کی پیش گوئیاں

ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی ناکام ہونے کی پیش گوئیاں




ممبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اوربالی ووڈ اداکارہ انوشکا ایک دوسرے کو اپنانے کے بعد اپنے ہنی مون کیلئے نامعلوم مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ وہ اس شادی سے کتنا خوش ہے اسکا اندازہ انکی برف پوش پہاڑوں کے درمیان لی گئی سیلفی ہے۔ انوشکا شرما نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اسکے ساتھ لکھا ہے کہ ہم ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ جیسے ہم جنت میں ہیں۔ لیکن بھارت کے جوتشی تو اس جوڑی کے پیچھے ہی پڑ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جالندھر کے جوتشی پنڈت شرما نے کہا ہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی کی گیارہ تاریخ ہی غلط تھی اور یہ تاریخ منحوس سمجھے جانے والی تیرہ تاریخ سے بھی بری ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ شاید ایک ناکامیاب شادی ہے اور یہ زیادہ دن ٹک نہیں پائے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *