ویرات کوہلی نے بھارتی پلیئرز کے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

ویرات کوہلی نے بھارتی پلیئرز کے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کر دیا




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ ٹیم کے گزشتہ کپتان دھونی اور موجودہ کوچ روی شاستری جمعہ کے دن کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے سے ملاقات کرے گے۔ واضح رہے کہ پچھلے  سینٹرل کنٹریکٹ کے وقت بھی پلیئرز کے معاوضے دگنے کیے گئے تھےجسکے بعد ٹاپ بھارتی کرکٹرز کا معاوضہ 3 لاکھ ڈالر ہوگیا تھااور کھلاڑیوں کے پرانے کنٹریکٹس کی مدت سمتبر کی تیس تاریخ کو ختم ہوچکی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *