ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی کرکٹ کے کپتان ویرات کوہلی اوربالی ووڈ کی مشہور ومعروف اداکارہ انوکا شرما نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اٹلی میں ہوگی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی اٹلی میں ہو گی جس کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی نو دسمبر کو مہندی کی رسم ہوگی جبکہ 10تاریخ کو دونوں ہندو رسم و رواج کے مطابق میاں بیوی کے رشتے میں بندھ جائیں گے۔11دسمبر کو کوہلی اور انوشکا کی شادی کی ریسپشن تقریب منعقد ہو گی۔ شادی کی تقریب میں میڈیا کو بلانے کے حوالے سے ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہےلیکن یہ معلوم ہوا ہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی شرکت نہیں کرے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اٹلی سے واپسی پرعزیز و احباب کیلئے دعوت کا انتظام کرے گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *