آن لائن اردو نیوز: قاتل امیر زادوں کو کراچی کے تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول

قاتل امیر زادوں کو کراچی کے تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول




کراچی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ کراچی سی ویر پرایک نوجوان کو فائرنگ سے قتل کرنے والے امیر زادوں کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے اور ان قاتلوں کو ایک اے سی کمرے میں رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں کراچی کے علاقے سی ویو پرایک کار سوار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور اس نوجوان کے امیر زادے قاتلوں کو کراچی پولیس نے ساحل تھانے میں وی آئی پروٹول میں رکھا ہے، انہیں اے سی والے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ مرکزی ملزم خاور کا والد اشتیاق برنی شہر کا سب سے بڑا کار ڈینٹرپینٹر ہے۔ ساحل تھانے میں ملزمان کے لئے خصوصی کھانوں اور ناشتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کیس کو پولیس کی طرف سے انسداد دہشگردی کی دفعہ لگانے کے بجائے ایک معمولی کیس بنا دیا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کی پولیس یا تو کسی دباؤ کا شکار ہےیا پیسے کی چمک کے آگے ڈھیر ہو گئی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *