سلمان خان کی نئی فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی رئیس فلم کا ریکارڈ توڑ دیا

سلمان خان کی نئی فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی شاہ رخ خان کی رئیس فلم کا ریکارڈ توڑ دیا




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی شارہ رخ خان کی فلم رئیس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سلمان خان اور کترینہ کی نئی فلم ٹائیگر زندہ ہےکے ٹریلر نے شائقین میں بے چینی سی پیدا کر دی ہے۔ شائقین اس فلم کو دیکھنے کیلئے بہت ہی بےتاب ہے اور مداحوں نے اس فلم کو بہت سراہا ہے۔ اس فلم کے ٹریلر کو ریلیز ہونے کے بعد کے پہلے ایک گھنٹے کے دوران ہی ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور رئیس کو اتنے ہی وقت میں ایک کروڑ بیس لاکھ ویوز ملےتھے۔ یاد رہے کہ سلمان کی نئی فلم ٹائیگر زندہ ہے سلمان خان کی کامیاب فلم ایک تھا ٹائیگر کا سیکوئل ہے اور علی عباس ظفر اس فلم کے ہدایت کار ہے اور اس فلم میں کترینہ کیف لیڈ رول میں نظر آئے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *