پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنا دی

پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنا دی




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپاٹ فکسنگ کے کیس میں سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف کو سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ میں شامل کر لیا گیاہے۔ پی سی بی کے مطابق اس ڈرافٹنگ میں پانچ سوایک کھلاڑی موجود ہوں گے اور ان کھلاڑیوں میں سے چھ فرنچائز انتخاب کریں گی۔ پلاٹینیم کے شعبہ میں اکیس کھلاڑی، گولڈ میں اناسی، سلور میں دوسو نواسی اور ایمرجنگ شعبہ میں ترانوے کھلاڑی شامل ہیں۔ سزا یافتہ پاکستانی کرکٹرسلمان بٹ کو گولڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جہاں اظہر علی، فہیم اشرف، راحت علی، فواد عالم سمیت کئی قومی کرکٹرز موجود ہیں اور محمد آصف ڈرفٹنگ لسٹ میں شامل ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *