پاک فوج نے دنیا کے بڑے بڑے ممالک کی افواج کو پیچھے چھوڑ دیا

پاک فوج نے دنیا کے بڑے بڑے ممالک کی افواج کو پیچھے چھوڑ دیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) پاک فوج نے دنیا کے بڑے بڑے ممالک کی افواج کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلہ میں سونے کا تغمہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی شاندار کاردگردگی کو سراہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول میں سونے کا تغمہ جیتنے والی پاکستانی آرمی ٹیم سے ملاقات بھی کی ہے۔ یہ مقابلہ تیرہ سے بائیس اکتوبر کے دوران برطانیہ میں منعقد کیا گیا جس میں مجموعی طور پر ایک سو اکتیس ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ مقابلہ آرمی والوں کیلئے سخت ترین مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان نے اس مقابلے میں مسلسل تیسری مرتبہ اور مجموعی طورپر چوتھی مرتبہ سونے کا تمغہ جیتا ہے




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *