اسلام کے مخالف لوگوں نے ہواوے کمپنی کا بائیکاٹ کر دیا

اسلام کے مخالف لوگوں نے ہواوے کمپنی کا بائیکاٹ کر دیا




دبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چین میں ہواوے کا نیا ماڈل ٹین پرو متعارف کر وا دیا گیا ہے اور اس موبائل کے متعارف کروانے کے بعد ہواوے کمپنی کو چین میں اسلام کے مخالف لوگوں سے کافی تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے۔ اس مخالفت کی وجہ صرف اذان کا الارم فیچر ہے جسکی مدد سے مسلمان اپنی نماز کے اوقات کے بارے سے اگاہ ہو سکتے ہیں۔ اپنی قریبی مسجد کو بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ چین کے اسلام مخالف حلقوں نے موبائل کے ان فیچرز کو مذہبی حملہ سمجھا اور کمپنی پر الزام لگایا کہ وہ مسلمانوں سے ترجیحی سلوک کرہی ہے۔ اسلام مخالف لوگوں نے ہواوےکمپنی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے اسکے جواب میں ہواوے کمپنی نے کہا ہے کہ یہ فیچرچین کی مارکیٹ کے لیے نہیں بلکہ اسے دوسرے ممالک کے لیے جاری کیا گیا ہے جہاں مسلمان رہائش پزیر ہے۔ اس پر کچھ چینی صارفین کا کہنا ہے کہ جب یہ فیچر چینی مارکیٹ کے لیے ہے ہی نہیں تو پھر چین میں اسکی تشہیر کیوں کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *