آن لائن اردو نیوز: سام سنگ کا دو سیلفی کیمروں والا پہلا موبائل

سام سنگ کا دو سیلفی کیمروں والا پہلا موبائل




دبئی (آن لائن اردو نیوز) جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ موبائلز فون بنانے والی معروف کمپنی سام سانگ ہر نئے سال کےآغاز میں اپنے صارفین کیلئے اپنے کامیاب موبائل فون گلیکسی اے سیریز کا اپ ڈیٹ ماڈل کا تحفہ لاتا ہے تو لہذا سام سنگ دو ہزار اٹھارہ میں بھی انوکھے فیچر رکھنے والا موبائل فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سام سنگ گلیکسی اے سریز کو اپنے صارفین کے لیے مزید مفیداور آسان بنانے جارہی ہے جسے استعمال کرنے سے صارف ایک نئے تجربے سے آگاہ ہوگے جو کہ گلیکسی ایس اور سام سنگ نوٹ سے بھی بہترین موبائل ثابت ہوگا۔ اس موبائل میں وہ فیچرز بھی شامل کیئے جائے جو کہ آئی فون میں بھی نہیں ہے اور اس موبائل کی لانچ ہونے سے پہلے ہی کافی ڈمانڈ ہو گئی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک کامیاب ترین سمارٹ فون ہو گا۔ ویسے توسام سنگ کے اس نئے موبائل فون کے تمام فیچرزکو صارفین کوسرپرائز دینے کے لیے پوشیدہ رکھے گئے ہیں لیکن ڈوئل سیلفی کی خبر نے شائقین میں اس موبائل کو خریدنے کی ایک لہر پیدا کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *