مشہور بینک نے اس سال اربوں روپے کا منافع کمایا، حیرت انگیز انکشاف

مشہور بینک نے اس سال اربوں روپے کا منافع کمایا، حیرت انگیز انکشاف




کراچی(آن لائن اردو نیوز ) مشہور بینک نے اس سال اربوں روپے کا منافع کمایا، حیرت انگیز انکشاف۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیشنل بنک نے ۲۰۱۷ کے پہلے نو مہینوں میں نو اعشاریہ چھ فیصد اضافے کے ساتھ چودہ اعشاریہ سات ارب کا منافع حاصل کیا ہے۔ نیشنل بنک کی غیر سودی آمدنی پہلے سے دس فیصد بڑھ کر ۲۳ ارب تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل بنک کو اس سال کے پہلے نو مہینوں میں چودہ اعشاریہ سات ارب روپے کا منافع ہوا ہے جس کی وجہ سے ایک شیئر کی آمدنی چھ اعشاریہ اکانوے روپے ہو گئی ہے جو پچھلے سال تقریباً اسی مدت میں چھ اعشاریہ اکتیس تھی۔ اس عرصہ کے دوران بینک آپریٹنگ آمدنی اکسٹھ اعشاریہ تریسٹھ ارب روپے رہی جبکہ سودی آمدنی میں دو اعشاریہ چار فیصد کمی واقع ہوئی اور سودی آمدنی اٹھتیس اعشاریہ تین ارب رہی اور غیر سودی آمدنی میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ آمدنی تئیس ارب روہے تک پہنچ گئی ہے۔ بینک کی بیلنس شیٹ دسمبر۲۰۱۶ کے مقابلے میں دو اعشاریہ بائیس ٹریلین روپے ہوگئی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *