https://goo.gl/AMAfmc

معروف اداکارہ نے شادی کا فیصلہ کر لیا




دبئی (آن لائن اردو نیوز) معروف اداکارہ نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ بالی ووڈ کی معروف و مشہور ادکارہ نرگس فخری نے شادی کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے اور اگلے سال نرگس فخری بالی ووڈ فلم پروڈیوسر ادے چوپڑا سے شادی کرنے کے امکان ہے اور یہ خبر اس وقت منطرِ عام پر آئی ہے جب اخباروں میں ادے چوپڑا اور نرگس فخری کی عاشقی کی خبریں چھپی تھی۔ ذرائع کے مطابق نرگس فخری ان دنوں امریکا میں رہائش پزیر ہیں لیکن وہ کام کے سلسلے میں ممبئی آتی رہی ہیں۔ نرگس فخری نے حال ہی میں ادے چوپڑا سے انکے گھر پر ملاقات کی۔ خبر کے مطابق نرگس فخری نے نہ صرف ادے چوپڑا بلکہ ان کی والدہ پامیلا چوپڑا سے بھی انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور نرگس فخری اور ادے چوپڑا نے دو ہزار اٹھارہ میں سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *