عدالت نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا

عدالت نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) عدالت نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی و چیئرمین عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد کے گزشتہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور عمران خان کو دولاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا آرڈر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و بانی عمران خان کے وکیل بابراعوان عدالت میں عمران خان کی جگہ پیش ہوئے تھے جس پر عدالت نے عمران خان کو عدالت میں پیشی دینے کا حکم دیا تھا۔ جس پرآج عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے دھرنے کے دوران ریڈ زون اور سرکاری عمارت کی جانب بڑھنے والے لوگوں نے روکنے پر سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جسکی وجہ سے عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرائے گئے تھے۔ جسکی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کر رہی تھی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *