ghareeb chai wala

غریب چائے بیچنے والا پاکستان کا ہونہار نوجوان انڈر19ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل




اسلام آباد(آن لائن اردو نیوز) جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی کئی شخصیات گزری ہیں جنہوں نے بہت برے حالات ہونے کے باوجود زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ کامیابی کی چابی محنت میں ہی ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان پاکستانی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس سے انتہائی غربت اور برے ھالات کے باوجود اپنی محنت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے شارٹ کٹ کے چکر میں پھنسے پاکستانی نوجوانوں کیلئے ایک عمدہ مثال قائم کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے اس نوجوان کا نام زید عالم ہے اور یہ ایک چائے بیچنے والے عالم خان کا بیٹا ہے۔ زید عالم حال ہی میں اپنی محنت سے پاکستان کی انڈر19کرکٹ ٹیم کے ورلڈ سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ عالم خان کے زید عالم کے سمیت تیرہ بچے ہیں جن کا وہ چائے فروش کرکے پیٹ بھرتے ہیں۔زید عالم اپنی پڑھائی اور کھیل کے ساتھ گھر کا خرچ چلانے کیلئے اپنے بھائی اور والد کے ساتھ ٹی سٹال پر چائے فروشی کے کام سے بھی منسلک رہے۔ اس شاندار کامیابی کے بعد زید عالم کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے والد پر فخر ہے جنہوں نے انتہائی برے حالات میں بھی مجھے اس قابل بنایا کہ آج میں پاکستان کی پہچان بن سکا۔  ذرائع کے مطابق زید عالم کے والد اپنے بیٹے کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ غریب ہیں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ زید قومی ٹیم کا حصہ بن جائے گا یہ سب اللہ کی مدد اور نصرت کا نتیجہ ہے جس کیلئے زید نے بہت محنت کی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *