ٹی ٹوینٹی کا انوکھا میچ، باؤلنگ کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے

ٹی ٹوینٹی کا انوکھا میچ، باؤلنگ کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے




اسلام آباد (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت کے ایک فاسٹ بائولر کا ایک حیرت انگیز کارنامہ سامنے آیا ہے۔ اس فاسٹ باؤلر نے کوئی رن دیئے بغیر پوری ٹیم کو آؤٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جے پور کی ڈیشا کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پرل اکیڈمی کیخلاف میچ کے دوران 15 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر آکاش چودھری نےمخالف ٹیم کو کوئی رن دئیے بغیر آؤٹ کر ڈالا۔ آکاش چودھری نے پہلے اوور میں دو، دوسرے میں دو اور تیسرے اوور میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں، چوتھے اور آخری اوور میں باقی ماندہ چاروں وکٹیں بھی لے لیں۔ پرل اکیڈمی کی پوری ٹیم صرف7 اوورز میں 32رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس میچ کی ایک اور دلچسپ بات یہ تھی کہ آکاش چوہدری نے آخری تین گیندوں میں ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر دیا۔ اس میچ کے بعد آکاش چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈز تو بنتے رہے ہیں لیکن ساری ٹیم کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دے کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں اور پھولے نہیں سما رہا ہوں اور آکاش چوہدری نے ظہیر خان کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے اورخواہش ظاہر کہ میں ان جیسا باؤلر بننا چاہتا ہوں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *