معروف اداکارہ سنی لیون نے پرفارم کیا تو اجتماعی خود کشی کرلیں گے

معروف اداکارہ سنی لیون نے پرفارم کیا تو اجتماعی خود کشی کرلیں گے۔ ہندو انتہاپسندوں کی دھمکی




بمبئی(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اداکارہ سنی لیون نے پرفارم کیا توہم اجتماعی خودکشی کرلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف و مشہور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پچھلے دو سالوں سے انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی بھارتیوں کی مشہورشخصیت ہے۔ اداکارہ سنی لیون کی اس مقبولیت کی وجہ سے سنی لیون فلمسازوں، پروڈیوسروں اور آرگنائزروں کی پہلی پسند ہیں۔ فلموں میں آئٹم سانگ یا کسی شو میں پرفارم کرنے کرنے کیلئے سنی لیوں کو ہی آفر کی جاتی ہے اور ایک بڑی تعداد سنی لیون کی پرفامنس دیکھنے کیلئے موجود رہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ سنی لیون نئے سال کے موقع پربھارتی شہر بنگلور میں مانیتا ٹیک پارک میں سنی نائٹ ان بنگلورو 2018 کے نام سے منعقد کیے جانے والے شو میں پرفارم کرنے والی ہیں اور ہندو انتہا پسند تنظیم کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا سینا نامی گروپ نے مانیتا ٹیک پارک کے باہر بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کراحتجاج کرنا شروع کردیا۔ ہندو انتہا پسند اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر سنی لیون نے اس شو میں پرفارم کیا تو ہم اجتماعی خود کشی کرنے سے بھی باز نہیں آئے گی کیونکہ یہ ہماری ثقافت اور تمدن کے خلاف ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم اداکارہ سنی لیون کے چھوٹے کپڑے پہننے کے سخت خلاف ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سنی لیون کا ماضی اچھا نہیں ہے اور ہم ایسے لوگوں کا حوصلہ نہیں بڑھا سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *