Such a board outside Lahore's famous park

لاہور کے مشہور پارک کے باہر ایسا بورڈ لگا دیا گیا جسے دیکھ کر آپ کی آنکھیں غصے لال ہو جائیں گی




لاہور(آن لائن اردو نیوز) اسلامی ریاست پاکستان میں اکثر جگہ امیر اور غریب کی تفریق نظر آتی ہے اور خاص طور پر گھروں میں کام کرنے والے نوکروں کے ساتھ گھٹیا اور گندہ سلوک کرنا تو عام سی بات بن چکی ہے۔ اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ جو کسی شادی یا پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں اس میں ان کے نوکر علیحدہ بیٹھے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ باقی لوگ کرسیوں پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہوتے ہیں اور ان کے نوکر زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔ اگر کہیں مالکان کو اپنے نوکروں کے ساتھ سفر کرنا پڑ جائے تو وہ اپنے نوکروں کواپنے ساتھ بٹھانا پسند نہیں کرتے اور زیادہ تر انہیں گاڑی کی ڈگی میں بٹھا دیتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک اور افسوس ناک واقعہ منظرعام پر آیا ہے اور اس واقعہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ان تصاویر کو جو بھی دیکھ رہا ہے اس کی آنکھیں غصے اور بے بسی سے نم ہو رہی ہے۔ یہ تصویر لاہور میں واقع فالکن سوسائٹی پارک کے باہر لگے ایک بورڈ کی ہے جس پر واضح طور پر درج کیا گیا ہے کہ یہاں پر نوکروں کا داخلہ منع ہے۔ یہ بورڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان میں ایک نہیں بلکہ دو قومیں رہ رہی ہیں ایک امیر اور ایک غریب اور یہاں بیچارے غریبوں کی کوئی اوقات نہیں ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *