کراچی (آن لائن اردو نیوز) فکسنگ کے حوالے سے محمد عرفان کا بیان

فکسنگ کے حوالے سے محمد عرفان کا بیان




کراچی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جو کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنی سزا بھگت چکے ہیں نے کہا ہے کہ اگر اب کسی نے مجھے فکسنگ کی آفر دی تو میں اسے گریبان کے بجائے بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عرفان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اگراب مجھے کسی نے غلط راستے پہ لگانے کی کوشش کی تو میں اسے بالوں سے کھینچتا ہوا اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس لے جاؤں گا۔ محمدعرفان نے مزید کہا کہ پہلے چھوٹی سی غلطی ہوئی میں نے وقت پر حکام کو نہیں بتایا تھا لیکن اب دوست یا کوئی اورمذاق میں بھی ایسی بات کرے تو سب سے پہلے اے سی ایس یو کو بتاؤں گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *