شریف خاندان حدیبیہ سے تو بچ گیا مگر اس سے بھی بڑا کیس؟؟ شاہد خاقان عباسی اسمبلی توڑنے کیلئے تیار

شریف خاندان حدیبیہ سے تو بچ گیا مگر اس سے بھی بڑا کیس؟؟ شاہد خاقان عباسی اسمبلی توڑنے کیلئے تیار




اسلام آباد(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سینیرصحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ عدالت نے اس کیس کو تکنیکی بنیادوں پر خارج کیا ہے۔ شاہد مسعود نے مزید کہا ہے کہ حدیبیہ کیس ایک نیا موڑ لے کر سامنے آ رہا ہے۔ شاہد مسعود نے کہا کہ اسحاق ڈار کو تو بستر پر ہی رہنےدیں کیونکہ سعید احمد یا جاوید کیانی کے بیانات پر نیب کا کیس تیار ہورہا ہے اور یہاں سے وزیراعلٰی شہباز شریف پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی ایک ٹیم چاہتی ہیں کہ ن لیگ میں سے کوئی بھی وزیراعظم بن جائے لیکن شہباز شریف وزیر اعظم نہ بنے کیونکہ اس پارٹی کے شہباز شریف کے ساتھ اختلافات ہیں اور خاندان میں بھی اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان بھی اختلافات ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق نے بھی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس نظام سے بیزار ہو گئے ہیں اور اگر شاہد خاقان عباسی پر زیادہ دباؤ آیا تو وہ اسمبلیاں توڑ دے گے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات اپنے ساتھیوں سے کی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *