ممبئی (آن لائن اردو نیوز : شاہد کپور نےہریتھک روشن کی چھٹی کرادی

شاہد کپور نےہریتھک روشن کی چھٹی کرادی




ممبئی (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف و مشہور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فلم (کبڈی) سے معروف اداکار ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں زبردست اداکری کی وجہ سے شاہد کپور پر قسمت مہربان ہو گئی ہے اور اداکار شاہد کپور کو مسلسل نئی فلمز میں کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں۔ اسکے ساتھ ہی شاہد کپور نے ہریتھک روشن سے ایشیا کے پر کشش مرد ہونے کا اعزاز چھین کر اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا نے اپنی نئی فلم کبڈی کے لیے بالی ووڈ کے پرکشش اداکار ہریتھک روشن کو سیلیکٹ کیا تھا مگر کچھ دوسرے پراجیکٹس کی وجہ سے ہریتھک روشن وقت نکال نہیں پا رہے جسکی وجہ سے فلم کبڈی میں ہریتھک روشن کی جگہ سیف علی خان کا مرکزی اداکرنے کے امکان ہیں۔اس سلسلے میں شاہد کپور نے راکیش اوم پرکاش سے اْنکے آفس میں ملاقات بھی کی اور اب کہا یہ جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہد کپور ہی مرکزی کردار ادا کریں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *