سعودی شہزادے کی بیٹی کو ملک بدر کر دیا گیا

سعودی شہزادے کی بیٹی کو ملک بدر کر دیا گیا




دبئی (آن لائن اردو نیوز) سعودی شہزادے کی بیٹی کو ملک بدر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادے ولید بن طلال کی نوجوان اکیس سالہ بیٹی کو گرفتار کر کے ملک بدرک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال کی بیٹی ریم کوپچھلے روز گرفتار کر لیا گیا تھا اور گرفتار کرنے کے ولید بن طلال کی صاحبزادی ریم کوملک بدر کر دیا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ملک بد کرنے کے بعد ریم کو کس ملک روانہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی سعودی شاہی خاندان کی عورت کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری بھی انسداد کرپشن مہم کے تحت ہوئی تھی۔ لڑکی کے ملک بدر ہونے کے بعد شاہی خاندان کے افراد اور حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کو مزید خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ پچھلے اتوار کو گیارہ سعودی شہزادو ں کے سیمت کئی حکومتی اشخاص کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انکی گرفتاری کی وجہ بھی کرپشن تھی۔ ان گرفتار افراد میں سب سے بڑا نام ولید بن طلال کا تھا اور ولید بن طلال کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے گھر والوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *