سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی کے بعد ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی بھی اجازت

سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی کے بعد ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی بھی اجازت




ریاض (آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک کے حکام نے کہا ہے کہ تمام قواعد و ضوابط کی تکمیل کے بعد خواتین کو بھی سعودی عرب میں موٹر سائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت دی جائے گی جو اب تک صرف مردوں تک محدود تھی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو موٹرسائیکل اور ٹرک چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ستمبر میں خواتین کی ڈرائیونگ کے انقلاب آفریں اقدام کےتناظر میں کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دو ہزار اٹھارہ جون سے سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی عام اجازت ہو گی۔ ٹریف کے حکام مردوخواتین کے یکساں ٹریفک کوڈ کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *