سرفراز احمد نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کےلئے اکیڈمی بنانے کا اعلان کردیا

سرفراز احمد نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کےلئے اکیڈمی بنانے کا اعلان کردیا




کراچی (آن لائن اردو نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ابھرتے ہوئے نئےکھلاڑیوں کی صحیح تربیت کے لیے کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے کراچی میں سخی حسن جیمخانہ کے کاکا کرکٹ گراونڈ کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کاکا گراؤنڈ پرنئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے اکیڈمی بنا کر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے مزید کہا کہ اگر نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےمناسب مواقع فراہم کیے جائے تووہ بہترین کاردگردگی پپیش کر سکتے ہیں سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز اسی میدان سے کیا تھا اور کراچی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا نوجوان نسل کو موبائل و دیگر لغویات سے بچانے کیلئے کھیلوں کا فروغ بڑا ضروری اور اہمیت کا حامل ہے۔پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے۔کراچی کے شہریوں کو ایک لمبے عرصے کے بعد اچھی تفریح کا موقع ملے گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی والے کرکٹ ٹورنامنٹ بھی پہلےیونٹ کی طرح کامیاب ہو گا اور مقامی کرکٹرز کو پرفارمنس پیش کرنے کے مواقع ملیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *