روس میں ریچھ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج۔ حیرت انگیز انکشاف

روس میں ریچھ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج۔ حیرت انگیز انکشاف




سائبیریا (آن لائن اردو نیوز) روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا میں ایک شکاری کی دو بندوقیں ایک بھورا ریچھ اٹھا کر بھاگ گیا۔ پولیس نے اس شکاری کے مقدمے پر ریچھ کی تلاش شروع کر دی ہے اور یہ واقعہ سائبیریا کے ایک علاقے ارکوتسک میں پیش آیا ہے۔ یہ علاقہ غیر آباد ہے اور یہاں پر ایک ستاون سال کا بوڑھا شکاری لکڑی کے بنے ہوئے ایک گھر میں ٹھہرا ہوا تھا وہ پانی لینے کیلئے گھر سے باہر نکلا جب وہ واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ گھر میں بھوڑا ریچھ موجود ہے جسے دیکھ کر شکاری ڈر گیا اور گھبرا کر ایک درخت کے پیچھے چھپ گیا لیکن وہ اپنی دو بندوقیں اٹھانا بھول گیا۔ اسکےکئی دن بعد کی تلاش کے باوجود بھی اسکے دو ہتھیار ویپر کاربائن اور آئی زی ایچ شاٹ گن نہیں مل سکیں اس وقعہ کے کچھ دن بعد ستاون سالہ اس شکاری نے اس ریچھ کے خلاف بندوق چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *