دبئی میں ایوارڈز کی تقریب رونمائی

دبئی میں ایوارڈز کی تقریب رونمائی




دبئی(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دبئی میں انٹرنیشنل مسالا ایوارڈزکی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں برصغیر پاک و ہند کے مختلف فنی اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسالا ایوارڈ کی اس تقریب میں پاکستان سمیت بھارت کے معروف و مشہور اداکاروں نے شمولیت اختیار کی۔ اس ایوارڈ میں پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان، ماورا حسین، صبا قمر اور میرا کے علاوہ بلال سعید اور فواد خان نے شرکت کی۔ اس ایوارڈ تقریب میں بھارت میں سے ارجن رامپال، سلینا جیٹلی، گووندا، بومن ایرانی، سری دیوی، منیش ملہوترا اور ڈیزی شاہ شامل تھی۔ اس تقریب میں پاکستان اور بھارت کے اداکاروں کو مختلف کیٹیگریز کیلئے ایوارڈز دیئے گئے۔ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ایشین وومن آف سبسٹینس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ معروف و مشہور بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال کو فلم انڈسٹری کے شعبے میں بہتر کاردگردگی کا ایوارڈ دیا گیا۔ معروف بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال کو پاکستانی اداکارہ میرا نے ایوارڈ دیا۔ اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھاکی کو پروڈیوسر پریرنا اروڑا کودو ہزار سترہ کی پرجوش پروڈیوسر کا ایوارڈ دیا گیا۔ صبا قمر کو دوہزارسترہ کی بہترین پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید کو ایشین میوزک سنسیشن 2017 کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جب کہ سوشل میڈیا سنسیشن کا ایوارڈ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین لے اڑیں۔ اسکے علاوہ بالی ووڈ کے معروف و مشہور اداکار گوونداکو ڈانسنگ لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *