ایک طوطے کی تلاوتِ کلام پاک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ایک طوطے کی تلاوتِ کلام پاک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا




دبئی(آن لائن اردو نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اردن ملک کے ایک قاری طوطے کی تلاوتِ کلام پاک کی میڈیا سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اردن میں ایک ایسا طوطا موجود ہے جسے کئی چھوٹی سورتیں اور کئی آیات حفظ ہیں۔ یہ طوطا اردن کے ایک شہری کا ہے اور اس کے مالک نے اس کا نام مدلل رکھا ہوا ہے۔ اس طوطے کی عمر تقریباً سات سال ہے اور اسے سورۃ اخلاص، سورۃ کوثر، سورۃ التکاثر اور کئی چھوٹی سورتیں حفط کر رکھی ہیں۔ اس طوطے کا مالک ایک دینٹسٹ ہے جو طوطے کو اپنے کلینک میں سورتیں سناتا تھا اور طوطے نے سن سن کر یہ سورتیں حفظ کر لی ہیں۔ اس حافظ طوطے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں قرآن پاک کی تلاوت کرتا نظر آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *